ابنا: انسانی حقوق کی اس تنظیم نے بحرینی عوام پر بحرینی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی سکیورٹی دستوں نے پر امن مظاہرین پر13 منٹ سے کم مدت میں 280 زہریلی گولیاں فائر کی ہیں۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق بحرینی سکیورٹی دستوں نے کرزکان علاقہ میں زہریلی گولیوں سے استفادہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنطیم کے مطابق بحرین میں آل خلیفہ کی ظالم و جابر اور منحوس حکومت کا عوام کے خلاف تشدد جاری ہے اور اب تک حکومت کے تشدد میں درجنوں افراد شہید اور ہزاروں قید و بند کی صعوبتیں کاٹ رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ بحرین میں عوام، بادشاہی نظام کے خاتمہ اور جمہوری نظام لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔...../169
20 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 411428
انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بحرینی عوام پر بحرینی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی سکیورٹی دستوں نے پر امن مظاہرین پر13 منٹ سے کم مدت میں 280 زہریلی گولیاں فائر کی ہیں۔